عصمت دری کے بعد خاتون ڈاکٹر کا قتل دل دہلا دینے والا ہے: پرینکا
کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کولکتہ کے میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل ایک انتہائی سنگین اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور ایسے مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
نئی دہلی: کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کولکتہ کے میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل ایک انتہائی سنگین اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور ایسے مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا "آر جی کر میڈیکل کالج، کولکتہ میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ دل کو دہلا دینے والا ہے "کام کی جگہ پر خواتین کی حفاظت ملک میں ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔”
محترمہ پرینکا نے کہا "میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے میں فوری اور سخت ترین کارروائی کرکے متاثرہ کے خاندان اور ساتھی ڈاکٹروں کو انصاف دلائے ۔”
قابل ذکر ہے کہ کولکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کرکے اس کا قتل کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں میں شدید غم و غصہ ہے اور آج ملک بھر میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال ہے۔