دہلی

اجیت دوول نے چینی کمیونسٹ پارٹی میں امور خارجہ کے دائریکٹر وانگ یی سے ملاقات کی

ڈوبھال نے کہا کہ 2020 سے ہند-چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر پیدا ہوانے والی کشیدہ صورتحال سے اسٹریٹجک اعتماد اور تعلقات کی عوامی اور سیاسی بنیاد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے پولیٹیکل بیورو ممبر اور سی پی سی میں دفتر خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ملاقات کی اور ہند-چین سرحد کے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کی بحالی کی مسلسل کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
’فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے‘
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

 وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں پیر کے روز منعقدہ میٹنگ میں اجیت دوول نے کہا کہ 2020 سے ہند-چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر پیدا ہوانے والی کشیدہ صورتحال سے اسٹریٹجک اعتماد اور تعلقات کی عوامی اور سیاسی بنیاد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر نے صورتحال کو مکمل طور پر حل کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن و شانتی کی بحالی کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ دونوں فریقوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہندوستان اور چین کے باہمی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے اور دنیا کے لیے بھی اہم ہیں۔