جرائم و حادثاتحیدرآباد
ٹرینڈنگ

ویڈیو: کانگریس قائد فیروز خان کے گھر کی ملازمہ كا قتل۔ 6 بچوں کی ماں اسما کے کردار پر شبہ

شوہر نے بیوی کی لاش لے کر عثمانیہ ہاسپٹل پہونچا‘ وہاں ڈیوٹی پر موجود ہوم گارڈ اسد کے سوال پر حسن نے بتایا کہ میری بیوی‘ کچرے کی کنڈی کے پاس زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ میں اسے ہاسپٹل لے آیا ہوں۔

حیدرآباد: مسلم معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہونچ گیا کیونکہ آج اس معاشرہ میں آئے دن قتل‘ اقدام قتل‘ چوری‘ ڈکیتی‘ عصمت ریزی اور دیگر جرائم سرایت کرچکے ہیں۔ شہر کے وجئے نگر کالونی علاقہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا ایک واقعہ پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ شوہر‘ بیوی کے چال وچلن پر شک کرتا تھا۔ صرف شک کی بنیاد پر شوہر حسن نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ جوڑا‘ بچوں کے ساتھ لکشمی نگر (وجئے نگر کالونی) میں رہتا تھا۔

شوہر نے بیوی کی لاش لے کر عثمانیہ ہاسپٹل پہونچا‘ وہاں ڈیوٹی پر موجود ہوم گارڈ اسد کے سوال پر حسن نے بتایا کہ میری بیوی‘ کچرے کی کنڈی کے پاس زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ میں اسے ہاسپٹل لے آیا ہوں۔

ہوم گارڈ اس کے جواب سے مطمئن نہیں ہوا۔ افضل گنج پی ایس کے ہوم گارڈ اسد نے حسن پر سختی کی تو ملزم نے بیوی اسماء کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب لکشمی نگر کی 38 سالہ اسما بیگم کانگریس قائد فیروز خاں كے گھر میں کام کیا کرتی تھی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فیروز خان بھی ہاسپٹل پہنچ کر معلومات حاصل کی۔

اسما بیگم کی شادی 10 سال قبل محمد حسن سے ہوئی تھی۔ انہیں 6 لڑکیاں ہیں۔ بیوی کے چال وچلن پر شک کرنے والا حسن اکثر بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ آج صبح شوہر نے گھر کے باہر اسما بیگم کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور لاش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔

جہاں اس نے بتایا کہ اسما زخمی حالت میں کچرے کی کنڈی کے پاس پڑی تھی۔ اس موقع پر وہاں ڈیوٹی پر تعینات ہوم گارڈ اسد نے ملزم حسن سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے چاقو بھی ضبط کرلیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ چال وچلن پر شبہ تھا۔ بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران دواخانہ عثمانیہ میں اسما بیگم کے رشتہ داروں نے ملزم کی پٹائی بھی کی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w