مرمو، مودی، شاہ، اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر لیڈروں نے ٹیم انڈیا کو ایشیا کپ جیتنے پر دی مبارکباد
محترمہ مرمو نے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا 'ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو میری جانب سے دلی مبارکباد۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا اور کھیل میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی کا پرچل لہراتی رہے۔'
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر لیڈروں نے ایشیا کپ جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
محترمہ مرمو نے ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایکس پر لکھا ‘ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو میری جانب سے دلی مبارکباد۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا اور کھیل میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ میری خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابی کا پرچل لہراتی رہے۔’
اس دوران مسٹر مودی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ‘میدان پر آپریشن سندور… نتیجہ وہی نکلا: ہندوستان جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو ان کی جیت پر مبارکباد۔’
ٹیم انڈیا کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے ایکس پر لکھا ‘ایک حیرت انگیز جیت۔ ہمارے لڑکوں کی زبردست توانائی نے اپنے مخالفین کو ایک بار پھر دھول چٹا دی ہے۔ ہندوستان کی جیت یقینی ہے، چاہے کوئی بھی میدان ہو۔’
سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے یوگی نے ایکس پر لکھا ‘چاہے میدان کوئی بھی ہو، جیت ہمیشہ ہندوستان کی ہی ہوگی… ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دلی مبارکباد! جئے ہند۔’
واضح رہے کہ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔