شمالی بھارت

اسکول میں نماز کی ادائیگی، پرنسپل معطل

یہاں ٹھاکر گنج علاقہ میں ایک پرائمری اسکول کے پرنسپل کو اس وقت معطل کردیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آیا، جس میں دیکھا گیا کہ بعض طلباء اسکول کے اندر نماز ادا کررہے ہیں۔

لکھنؤ: یہاں ٹھاکر گنج علاقہ میں ایک پرائمری اسکول کے پرنسپل کو اس وقت معطل کردیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آیا، جس میں دیکھا گیا کہ بعض طلباء اسکول کے اندر نماز ادا کررہے ہیں۔

عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اسکول کے دو اساتذہ کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز بعض ہندو تنظیموں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا تھا۔

اس معاملہ سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے بیسک شکشا ادھیکاری ارون کمار نے کہا کہ یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ یہاں نائپر روڈ پر واقع ایک پرائمری اسکول میں بعض نامعلوم افراد تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اساتذہ نے اس بات کی توثیق کی کہ بعض بچوں نے جمعہ کے روز نماز ادا کی تھی، جو محکمہ جاتی ہدایات اور رہنمایانہ خطوط کے خلاف ہے۔ کمار نے کہا کہ بلاک ایجوکیشن آفیسر دنیش کٹیار نے اس معاملہ کی تحقیقات کی۔

رپورٹ کی بنیاد پر اسکول پرنسپل نیرا یادو کو یوپی گورنمنٹ سروینٹ رولز 1999 کے تحت فوری معطل کردیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس حرکت میں ملوث ہونے پر اساتذہ تحزین فاطمہ اور ممتا مشرا کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔

a3w
a3w