حیدرآباد

موسی پروجکٹ، عوام کے خدشات کودورکرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی یاترا

چیف منسٹر،بھونگیر کے ولی گنڈہ۔ بی بی نگر کے درمیان 6 کیلو میٹر تک بہنے والی موسیٰ ندی کی آلودگی کی صورتحال کی تفصیلات سے عوام کو واقف کروائیں گے۔ حکومت پہلے مرحلہ میں 21کیلو میٹر تک موسیٰ ندی کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی موسی ندی میں نئی جان ڈالنے کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے باوقارپراجکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عوام میں پیداکئے جانے والے خدشات اورتحفظات کو دور کرنے کیلئے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی 8نومبرکو پدیاتراکریں گے۔یہ پدیاترا ن کی سالگرہ کے موقع پر کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

چیف منسٹر،بھونگیر کے ولی گنڈہ۔ بی بی نگر کے درمیان 6 کیلو میٹر تک بہنے والی موسیٰ ندی کی آلودگی کی صورتحال کی تفصیلات سے عوام کو واقف کروائیں گے۔ حکومت پہلے مرحلہ میں 21کیلو میٹر تک موسیٰ ندی کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 اننت گری سے موسیٰ ندی کا آغاز ہوتا ہے۔ حیدرآباد میں موسیٰ ندی میں سیوریج کا پانی اور فیکٹریوں کی آلودگی پائی جاتی ہے۔وزیراعلی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ یادگیر گٹہ کی لکشمی نرسمہا سوامی مندر میں خصوصی پوجا کریں گے۔

 وہ چاہتے ہیں کہ موسیٰ ندی کو بحال کرنے کے پراجکٹ کے سلسلہ میں ریاست کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے علاوہ بی جے پی کی تنقیدوں کا جواب دیا جاسکے اور عوام کو حقیقی صورتحال سے واقف کروایا جائے گا۔