Muslim Girl Hindu Boy، مسلم لڑکی کی ہندو لڑکے کیساتھ سڑک پر بے ہودہ حرکتیں، اعتراض پر5 مسلم نوجوان گرفتار(ویڈیو وائرل)
ایک اور شخص نے مسلم لڑکی سے سوال کیا کہ کیا تمہیں شرم نہیں آتی ایک غیر مذہب ہندو لڑکے ساتھ برقعہ پہن کر اس طریقہ کی حرکت کررہی ہو۔

بینگلورو: بنگلورو کے ایک پارک کے باہر اسکوٹر پر ایک برقعہ پوش خاتون انتہائی بے ہودہ انداز میں اپنے ہندو بوائے فرینڈ کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی، وہاں سے گزرنے والے کچھ مسلم نوجوانوں نے اعتراض کیا جس پر لڑکی شرمندہ ہونے کے بجائے اُن مسلم نوجوانوں سے ہی اُلٹا بحث وتکرار کرنے لگی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو لڑکا جو نارنجی رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا، اور لڑکی جو برقعہ میں تھی، مسلم نوجوانوں نے سوال کیا کہ کیا تمہارے افراد خاندان کو اس بارے میں علم ہے، نوجوانوں نے ہندو لڑکے سے بھی سوال کیا وہ دوسری مذہب کی لڑکی کے ساتھ کیوں سڑک پر ایسے بے ہودہ انداز میں کیوں بیٹھے ہوئے ہو۔
ایک اور شخص نے مسلم لڑکی سے سوال کیا کہ کیا تمہیں شرم نہیں آتی ایک غیر مذہب ہندو لڑکے ساتھ برقعہ پہن کر اس طریقہ کی حرکت کررہی ہو۔
لڑکی جو برقعہ میں ہندو لڑکے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی نے 5 نوجوانوں کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس کی بنیاد پر ان نوجوانوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
اگرچہ پولیس نے ابتدائی طور پر کہا کہ واقعہ پرتشدد نہیں تھا، ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان ہندو نوجوان کو گھیرلیا اور کسی نے اسے مارپیٹ بھی کی۔ پولیس کے مطابق، خاتون کی شکایت کی بنیاد پر 5 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
ادھر کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا”ریاست میں اخلاقی پولیسنگ بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بہار، اترپردیش یا مدھیہ پردیش نہیں ہے۔ کرناٹک ایک ترقی پسند ریاست ہے۔”