حیدرآباد
قواعد کی خلاف ورزی، پرائیویٹ ٹراویلس کی 5 بسیں ضبط
حیات نگر میں وجئے واڑہ ہائی وے پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں آرٹی اے کے عہدیداروں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 5بسوں کو ضبط کیا۔
حیدرآباد: قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف آرٹی اے کی کارروائی دوسرے دن بھی جاری ہے۔
شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں وجئے واڑہ ہائی وے پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں آرٹی اے کے عہدیداروں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 5بسوں کو ضبط کیا۔
ان بسوں میں مناسب دستاویزات، فٹنس اور فائرسیفٹی نہیں تھی۔سنکرانتی منانے کیلئے حیدرآباد سے اے پی کیلئے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ان پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کی جانب سے زائد کرایہ بھی وصول کرنے کی اطلاع ہے۔
گذشتہ روز اس مہم کے حصہ کے طورپر آرٹی اے نے دس بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمات درج کئے تھے اور دو بسوں کو ضبط کیاگیا تھا۔