شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کے رنگ لگادیاگیا، ہندو انتہا پسندوں نے شرپسندی کی انتہا کردی (ویڈیو وائرل)

2 مسلم خواتین اپنے رشتہ دار کے ساتھ بائک پر اپنے گھر جا رہی تھیں۔ اس دوران چند ہندو شرپسند بازار میں ہولی کھیل رہے تھے۔ خواتین کے انکار کرنے وہاں موجود شرپسندوں نے ان پر رنگ لگا دیا اور پانی پھینکتے رہے۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے بجنور میں 2 مسلم خواتین کو زبردستی ہولی کے رنگ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ وہ رنگ لگانے والے غنڈوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ معاملہ دھام پور کے مہاراج مندر کے سامنے کا ہے۔

متعلقہ خبریں
یامنی جادھو نے ممبئی میں برقعے تقسیم کرنے کی مدافعت کی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

بتایا جا رہا ہے کہ 2 مسلم خواتین اپنے رشتہ دار کے ساتھ بائک پر اپنے گھر جا رہی تھیں۔ اس دوران چند ہندو شرپسند بازار میں ہولی کھیل رہے تھے۔ خواتین کے انکار کرنے وہاں موجود شرپسندوں نے ان پر رنگ لگا دیا اور پانی پھینکتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے جبکہ اس کے پیچھے 2 مسلمان عورتیں بیٹھی ہوئی ہیں۔ پھر کچھ شرپسندوں نے ان پر پانی پھینکا اور زور زور سے ‘ہیپی ہولی’ کا نعرہ لگانے لگے۔

 خواتین نے انہیں یہ بھی کہا کہ ہم بازار جا رہے ہیں، اس طرح ہولی مت منائیں۔ پھر ایک شرپسند آیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھے نوجوان کے چہرے پر بھی رنگ لگا دیا اور دوسرے شرپسندوں نے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی بزرگ مسلم خاتون کے چہرے پرزبردستی رنگ لگادیا۔