شمالی بھارت

جن سوراج قائم ہونے میں مسلم نوجوان آگے آئے: پرشانت کشور

جن سوراج اس وقت بننے کے مرحلے میں ہے اور اس وقت شامل ہونے والوں کو بانی اراکین میں شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں کو تنظیم اور انتخابی امیدواری میں بھی 18 فیصد حصہ داری دینے کا یقین دلایا۔

پٹنہ: جن سوراج کے بانی اور پد یاترا مہم کے معمار پرشانت کشور (پی کے) نے مسلم نوجوانوں سے جن سوراج کو بنانے میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ

جمعرات کو راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف کے ایک ہوٹل میں منعقدہ بہار کی سیاست میں مسلمانوں کی حیثیت پر منتھن کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کشور نے کہا کہ مسلمانوں کو جن سوراج میں شامل ہو کر سیاست میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

 جن سوراج اس وقت بننے کے مرحلے میں ہے اور اس وقت شامل ہونے والوں کو بانی اراکین میں شمار کیا جائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں کو تنظیم اور انتخابی امیدواری میں بھی 18 فیصد حصہ داری دینے کا یقین دلایا۔

جن سوراج کے بانی نے کہا کہ بابا صاحب نے آئین میں ووٹ کا حق دے کر لیڈر چننے کا حق دیا ہے۔ جب لیڈر کارآمد ثابت نہیں ہوتا تو اسے اسی ووٹ کی طاقت سے اس کی جگہ لینے کا حق دیا گیا ہے۔ جن سوراج سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہو سکتا۔

مسلم نوجوانوں کو دعوت دیتے ہوئے مسٹر کشور نے کہا کہ ’’جن سوراج کی تعمیر میں شراکت دار بنیں اور اس کام میں آگے بڑھیں اور اپنا تعاون دیں۔ جن سوراج آپ کو تربیت دے گا اور آپ میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرے گا جس طرح سے ہندو اور مسلم معاشرے مضبوطی سے اکٹھے ہو رہے ہیں، بہار میں تبدیلی یقینی ہے۔

a3w
a3w