شمالی بھارت

ایک سال سے لاش کے ساتھ رہنے والی بہنیں

دو ایسی بہنیں سامنے آئی ہیں جو ایک سال سے خاتون کی لاش کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے لنکا میں پیش آیا ہے۔

وارانسی: دو ایسی بہنیں سامنے آئی ہیں جو ایک سال سے خاتون کی لاش کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے لنکا میں پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
سناتن دھرم کے خلاف سازش بے نقاب کرنے وارانسی میں سانسکرتک سنسد
مودی، بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ٹفن میٹنگ کریں گے
بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے خودکشی کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر عہدیداروں نے گھر جا کر تلاشی لی اور دروازہ توڑا تو سامنے لاش پڑی تھی جو ڈھانچہ بن چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا اور اس کو میڈیکل معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ دونوں بہنوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

لنکا پولیس اسٹیشن کے پولیس عہدیدار شیواکانت مشرا کا کہنا ہے کہ لاش کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔ ان کے مطابق ’پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کی رپورٹس آنے کے بعد مزید کارروائی کی ی جائے گی۔‘

شیواکانت مشرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں میں سے ایک بہن نے دعوٰی کیا ہے کہ لاش ان کی والدہ کی ہے جو طویل علالت کے بعد پچھلے برس دسمبر میں چل بسی تھیں۔ اس گھر میں ان دو بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہیں رہتا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’ہم نے اس وجہ سے کسی کو کچھ نہیں بتایا کہ کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔‘

دونوں بہنوں کے والد لکھنؤ میں اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کو ان کی خالہ مرزا پور سے لنکا آئیں تو دونوں بہنوں نے گھر کا دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے پہنچنے پر بھی خواتین کی جانب سے درواز نہیں کھولا گیا جس پر عہدیداروں نے دروازہ توڑ دیا اور سامنے ایک چارپائی پر ڈھانچہ پڑا تھا جبکہ دونوں بہنیں گھر کے دوسرے کمرے میں موجود تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ معاملہ دو ماہ قبل اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب ان کے والد وہاں آئے تھے تاہم اس وقت بھی دروازہ نہیں کھولا گیا تھا جس کے بعد وہ واپس چلے گئے تھے۔

چند روز قبل ان کے پڑوسیوں نے ان کے والد کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹیاں لوگوں سے پیسے اور کھانا مانگتی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو وہاں بھیجا تھا۔

a3w
a3w