شمالی بھارت
مسلمان انصاف حاصل کرنے سیاست میں حصہ لیں:اسد اویسی
اویسی نے جو ایک دن کے لیے جودھپور آئے ہوئے تھے‘راجستھان میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لیے مواقع کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان صرف ووٹ دیتے ہیں اور ووٹ لیتے نہیں۔ جیسا کہ جاٹ‘راجپوت اور گجر برادریوں میں ہوتاہے۔

جودھپور: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ انصاف حاصل کرنے سیاست میں حصہ لیں اور ووٹ دینے والے کے بجائے ووٹ لینے والے بنیں۔
اویسی نے جو ایک دن کے لیے جودھپور آئے ہوئے تھے‘راجستھان میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے لیے مواقع کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان صرف ووٹ دیتے ہیں اور ووٹ لیتے نہیں۔ جیسا کہ جاٹ‘راجپوت اور گجر برادریوں میں ہوتاہے۔
ان برادریوں نے نہ صرف ووٹ دیاہے بلکہ ووٹ لیا بھی ہے اور اپنے کئی مسائل حل کروائے ہیں جبکہ مسلمان ایسا نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ان برادریوں سے سیکھنا چاہئے اور اپنی قیادت تعمیر کرنی چاہئے۔