کھیل

مستفیض الرحمان کا آئی پی ایل سے اخراج: بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی

نگلہ دیشی اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے بنگلہ دیشی حکومت نے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں آئی پی ایل کے 2026ء سیزن کی ٹیلی کاسٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی اسٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے بنگلہ دیشی حکومت نے ردعمل کے طور پر ملک بھر میں آئی پی ایل کے 2026ء سیزن کی ٹیلی کاسٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا

یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت جاری کی کہ وہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیں۔

مبینہ طور پر یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے حوالے سے جاری سیاسی کشیدگی اور تنازعات کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس نے اب کھیلوں کے میدان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے آئی پی ایل کی نشریات روکنے کا غیر معمولی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے،”بی سی سی آئی کی جانب سے مستفیض الرحمان جیسے قومی اسٹار کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کے فیصلے نے بنگلہ دیش کے عوام کو شدید دکھ اور غم پہنچایا ہے۔

ان حالات میں اگلے نوٹس تک آئی پی ایل کے تمام میچز اور پروگراموں کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔

مستفیض الرحمان، جو بنگلہ دیش میں ایک ‘آئیکون’ کی حیثیت رکھتے ہیں، کے کے آر کے لیے کلیدی کھلاڑی تصور کیے جا رہے تھے، لیکن ان کے اخراج نے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر دیا ہے۔