آندھراپردیش

میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا

آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے پیر کے روز دعوی کیاکہ ان کے بھائی و ریاست کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی، والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے جانشین نہیں ہیں۔

امراوتی: آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے پیر کے روز دعوی کیاکہ ان کے بھائی و ریاست کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی، والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے جانشین نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
کڑپہ سے شرمیلا کی امیدواری، خاندانی جھگڑے سیاسی جنگ میں تبدیل
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک

شرمیلا‘ جو سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کی دختر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سپریموجگن موہن ریڈی کی بہن ہیں، نے کہاکہ ان کے والد اوران کے بھائی کی حکمرانی میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ بالکل‘ جگن‘ وائی ایس آرجی کاجانشین نہیں ہے۔

وائی ایس آر اورجگن کی حکمرانی میں کوئی مماثلت ہی نہیں ہے۔ اگرمحدب عدسہ سے تلاش بھی کریں تو کچھ بھی نہیں دکھائی دے گا۔شرمیلا‘نے الزام عائد کیاکہ جگن کے دورحکومت میں قاتلانہ سیاست ہے۔ انہوں نے ضلع کڑپہ کے میدکوری میں انتخابی مہم کے دوران ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیاہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ جگن کی زیرقیادت وائی ایس آر سی پی حکومت اپنے چچا وویکاننداریڈی کے قاتلوں کوبچارہی ہے اورکہاکہ وائی ایس آر اویناش ریڈی کا تحفظ کررہی ہے۔ کڑپہ کے سابق ایم پی و راج شیکھر ریڈی کے چھوٹے بھائی وویکانندا ریڈی کے قتل کی واردات15مارچ 2019کوپیش آئی تھی۔

قتل کا یہ معاملہ انتخابی سیاسی مسئلہ بن گیاہے۔ چچا کے قتل کیس میں بھتیجہ اویناش ریڈی ملزم ہیں اوراس ملزم کو وائی ایس آر سی پی نے کڑپہ سے امیدواربنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ قتل کے ملزمین کے لئے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردینے چاہئے۔وہ حصول انصاف کے لئے حلقہ لوک سبھا کڑپہ سے مقابلہ کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جگن کے دورحکومت میں کسان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ چیف منسٹر نے کسانوں کے ساتھ مبینہ طورپر دغابازی کی۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کے والد راج شیکھر ریڈی کے دورحکومت میں کسان‘ بادشاہ جیسے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی جگن نے ریاست میں مکمل نشہ بندی کا وعدہ کیاتھا مگر اب وائی ایس آر کانگریس پارٹی خود بھاری قیمت پرشراب فروخت کررہی ہے۔ شرمیلا نے کہاکہ ریاست میں شراب کی فروخت کاکوئی حساب نہیں ہے۔

a3w
a3w