امریکہ میں تلنگانہ کے طالبعلم کی پراسرار موت
25 سالہ بَنْڈی وَمشی، جو ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور منڈل کے مادناپیٹ گاؤں کا رہائشی تھا، گزشتہ سال جولائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گیا تھا۔ وَمشی منیسوٹا میں جز وقتی (Part-Time) ملازمت کرتے ہوئے ایم ایس (MS) کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
واشنگٹن: امریکہ میں حالیہ دنوں میں ہندوستانی طلبہ (Indian Students) کی اموات کے سلسلہ نے تشویش پیدا کردی ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے مواقع کیلئے امریکہ جانے والے کئی ہندوستانی طلبہ حادثات میں اپنی جان گنوا رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعےہ میں تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی پراسرار حالات میں موت واقع ہوئی ہے۔
25 سالہ بَنْڈی وَمشی، جو ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور منڈل کے مادناپیٹ گاؤں کا رہائشی تھا، گزشتہ سال جولائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ گیا تھا۔ وَمشی منیسوٹا میں جز وقتی (Part-Time) ملازمت کرتے ہوئے ایم ایس (MS) کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
اتوار کے روز، وہ اپنے اپارٹمنٹ کے گراؤنڈ فلور میں ایک کار کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہنمکنڈہ کے دیگر نوجوانوں نے اتوار کی صبح وَمشی کی لاش دیکھ کر اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔
وَمشی کی موت کی خبر سے مادناپیٹ گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔ اس کے والدین اپنے بیٹے کی موت پر غم و اندوہ میں ڈوب گئے ہیں اور مسلسل آہ و زاری کر رہے ہیں۔