حیدرآباد

ناگول تا چندرائن گٹہ میٹروکوریڈور کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ شمس آباد ایرپورٹ روٹ کے حصے کے طور پر ناگول سے چندرائن گٹہ تک 14 کلومیٹر میٹرو ریل کوریڈور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ شمس آباد ایرپورٹ روٹ کے حصے کے طور پر ناگول سے چندرائن گٹہ تک 14 کلومیٹر میٹرو ریل کوریڈور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت

انہوں نے کہا کہ ناگول میٹرو اسٹیشن، ناگول اسکوائر، الکاپوری اسکوائر، کامینی ہاسپٹل، ایل بی نگر سرکل، ساگر رنگ روڈ، مایتری نگر اور چندرائن گٹہ تک 13 اسٹیشن رہیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان اطلاعات کے درمیان کے میٹرو ریل خسارہ میں چل رہی ہے اور 2026 میں اسے فروخت کر دے جانے کا امکان ہے ناگول سے چندرائن گٹہ تک 14 کلومیٹر میٹرو ریل کوریڈور کو حتمی شکل دینے کا اعلان خوش آئند بات ہے.

اس پروجیکٹ سے پرانے شہر کی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا.