مہاراشٹرا

نواب ملک کی طبی بنیادوں پر کی گئی درخواست ضمانت مسترد

جسٹس انوجا پربھوڈیسائی نے عارضی طبی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت اب وہ دو ہفتوں کے بعد میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

ممبئ: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں طبی بنیادوں پر داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست کو رد کر دیا۔

متعلقہ خبریں
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع

 جسٹس انوجا پربھوڈیسائی نے عارضی طبی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت اب وہ دو ہفتوں کے بعد میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔

نواب ملک کے وکلاء نے اپنی درخواست میں عدالت سے التجا کی تھی کہ ملک کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت ایک بیمار شخص کے طو سمجھا جا سکتا ہے اور وہ اس کے رو سے ضمانت پر رہا ہونے کا حقدار ہے-

نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 23 فروری 2022 کو ایک مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا ان پر الزام ہیکہ انہوں نے مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے اہل خانہ سے مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر ایک قطعہ اراضی خریدی تھی –