ایشیاء

ڈرون حادثے کی وجہ سے روس کے آئل پلانٹ میں لگی آگ

ماسکو: روس کے کراسنوڈار علاقے میں بدھ کی صبح ایک ڈرون حادثے کی وجہ سے افپسکی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

ماسکو: روس کے کراسنوڈار علاقے میں بدھ کی صبح ایک ڈرون حادثے کی وجہ سے افپسکی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔
گورنر وینیمین کونڈراتیف نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ’’سیورسکی ضلع میں افپسکی آئل ریفائنری کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل

خام تیل کشید کرنے والی تنصیبات میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔‘‘ آگ 100 مربع میٹر میں پھیل گئی۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مسٹر کونڈراتیف نے کہا کہ پلانٹ کے فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ روسی وزارت برائے ہنگامی حالات اور ہنگامی خدمات کے فائر فائٹرز کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔