دہلی

بجٹ روزگار کے مواقع اور معاشی استحکام پر مرکوز ہے: نرملاسیتارامن

سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اگلے مالی سال کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ایجنڈے کے مرکز میں شہریوں کو ترقی اور بہتری کے مواقع فراہم کرنا، روزگار پیدا کرنا اور ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2023-24 کے مرکزی بجٹ کو امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ شہریوں کی بہتری کے مواقع ،روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور اس سے ہندوستانی معیشت مستحکم ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
روپیہ آتا کہاں سے ہے، جاتا کہاں ہے

سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اگلے مالی سال کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ایجنڈے کے مرکز میں شہریوں کو ترقی اور بہتری کے مواقع فراہم کرنا، روزگار پیدا کرنا اور ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا کر ان مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستانی معیشت گزشتہ نوبرسوں میں دنیا میں دسویں پوزیشن سے پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان نے چہار رخی ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ معیشت تیزرفتار ترقی کر رہی ہے۔ اسکیموں کو موثر انداز میں نافذ کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی ترقی ہوئی ہے۔

سیتارمن نے کہا کہ امرتکال کے اس پہلے بجٹ کا مقصد ہندوستانی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنا اور ترقی کے اہداف کے فوائد کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا "موجودہ مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اور یہ دنیا کی سب سے تیزرفتار ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور ہم آنے والے برسوں میں بھی آگے بڑھیں گے۔” انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہندوستان کی معیشت کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

 عالمی معیشت میں کسادبازاری کے باوجود ہندوستان نے طاقت کا مظاہرہ کیا، ہماری اصلاحات بدستور جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماحول دوست طرز زندگی کے لیے ہندوستان میں شروع کیے گئے یو پی آئی، کوون ایپ، نیشنل ہائیڈروجن مشن اور لائف مشن ہندوستان کی شبیہ کو بہتر کرنے والے ہیں۔

سیتا رمن نے کہا کہ ریاستوں کے لیے 50 سال کے بلاسودی قرض کی سہولت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ سرکاری پروگراموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ریاستوں کی فعال شرکت مشن موڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی دگنی سے زیادہ ہو کر 1.97 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

کمزور قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کا مشن شروع کیا جائے گا۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے مختص بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 79 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بچوں کے لیے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔ زرعی شعبے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کی فراہمی ک انتظام کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت دو لاکھ کروڑ روپے برداشت کرے گی۔

 سرکاری زرعی شعبے کے لیے اوپن سورس پر مبنی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پلیٹ فارم بنائے جائیں گے۔ ایگریکلچر اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی فنڈ ہوگا۔

a3w
a3w