جرائم و حادثات
چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے بی جے پی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں نکسلیوں نے بھیرمگڑھ کے بیریابھومی میں بی جے پی کسان مورچہ کے منڈل صدر کا قتل کیا تھا۔
بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں بدھ کے روز نکسلیوں نے ایک بی جے پی کارکن کو قتل کر دیا۔
نکسلیوں نے ماڑو رام کُڑیم نام کے بی جے پی کارکن کو قتل کیا، جو فرسیگڑھ تھانہ علاقے کے کٹرو تحصیل کے گاؤں سومنپلی کا رہائشی تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں نکسلیوں نے بھیرمگڑھ کے بیریابھومی میں بی جے پی کسان مورچہ کے منڈل صدر کا قتل کیا تھا۔
نکسلی مسلسل چھوٹے حملوں کے ذریعے اپنی موجودگی درج کروا رہے ہیں، جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومت نکسل مُکت مہم کے اپنے عزم کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔