دہلی

زندگی میں آسانی کے لیے آدھار کے استعمال پر غور

پانچ اہم شعبے ہیں - رہائشیوں کو مرکز میں رکھنا، آدھار کے استعمال میں توسیع، سیکورٹی اور رازداری، مسلسل ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور عالمی معیشتوں کے ساتھ تعاون کرنا اور ایس ڈی جی 16.9 (سب کو قانونی شناخت فراہم کرنا) حاصل کرنے کی ان کی خواہش میں مدد کرنا۔

نئی دہلی: بالغ آبادی کے درمیان آدھار کا اجرا تقریباً مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے رہائشیوں کو ان کی روزمرہ کی زندگی میں مسلسل مدد فراہم کرنے، ڈیٹا کی حفاظت کو مزید بڑھانے اور گڈ گورننس کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پانچ اہم شعبوں پر بات چیت اور کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

پانچ اہم شعبے ہیں – رہائشیوں کو مرکز میں رکھنا، آدھار کے استعمال میں توسیع، سیکورٹی اور رازداری، مسلسل ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور عالمی معیشتوں کے ساتھ تعاون کرنا اور ایس ڈی جی 16.9 (سب کو قانونی شناخت فراہم کرنا) حاصل کرنے کی ان کی خواہش میں مدد کرنا۔

کیوڈیہ (گجرات) میں ایک روزہ غوروخوض سیشن میں ان پانچ اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او ڈاکٹر سوربھ گرگ نے کہا کہ ہمیشہ اس بات پر توجہ مرکوز کی جاتی رہے گی کہ رہائشیوں کی زندگی میں آسانی کو بہتر بنانے اور خدمات حاصل کرنے میں ان کے تجربے کو بڑھانے میں کس طرح مدد کی جائے۔

اتھارٹی زندگی میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی؛ دونوں کے لیے آدھار کے استعمال کو بڑھانے کے طریقے تلاش کر رہی ہے اور انہیں اپنا رہی ہے۔

اس کا سینڈ باکس اسٹارٹ اپس، پیشہ ور افراد اور کمپنیوں کو آدھار کے استعمال کو بڑھانے کے لیے اختراعی ایپلی کیشنز کو تلاش کرنے اور جانچنے کی اجازت دے گا۔ رہائشیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے؛ ای-کے وائی سی کو اپنانے سے لے کر آف لائن تصدیق کو مقبول بنانے تک، یو آئی ڈی اے آئی مختلف ذرائع سے آدھار کے استعمال کو وسعت دینے کی کوشش کرے گا۔