شمالی بھارت

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلائٹس پولیس والوں کے ہتھیار لوٹ کر فرار

شورش زدہ ضلع سکما کے ہفتہ واری بازار میں اتوار کی صبح سادہ لباس میں ملبوس نکسلائٹس نے چھتیس گڑھ پولیس کے 2 کانسٹیبلس پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

سکما(چھتیس گڑھ) (پی ٹی آئی) شورش زدہ ضلع سکما کے ہفتہ واری بازار میں اتوار کی صبح سادہ لباس میں ملبوس نکسلائٹس نے چھتیس گڑھ پولیس کے 2 کانسٹیبلس پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

نکسلائٹس، پولیس والوں کے سرویس رائفلس لے کر چلتے بنے۔ موضع جگرگنڈہ میں پولیس والے سیکوریٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔ نکسلائٹس کی چھوٹی ایکشن ٹیم نے جو عام طور پر 4-5نکسلائٹس پر مشتمل ہوتی ہے، 2کانسٹیبلس کرتم دیوا اور سوڈھی کنا پر حملہ کردیا اور ان کی انساس رائفلس لوٹ لی۔

دیگر پولیس والے فوری حرکت میں آگئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔ زخمی کانسٹیبلس کو مقامی ہسپتال میں شریک کرایا گیا۔

بعد ازاں انہیں ذریعہ ہیلی کاپٹر ریاستی دارالحکومت رائے پور کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ بسترڈویژن کے ہفتہ واری بازاروں میں سادہ لباس میں نکسلائٹس نے سابق میں کئی مرتبہ پولیس والوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بستر سکما کے بشمول 7 اضلاع پر مشتمل ہے۔

Photo Source: ANI