این سی ای آر ٹی نے نصابی کتاب سے متنازعہ سیاسی کارٹون ہٹا دیا
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) نے بارہویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتاب سے ایک سیاسی کارٹون ہٹادیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہندوستان کو منفی روشنی میں پیش کیا جارہا تھا۔
نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) نے بارہویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتاب سے ایک سیاسی کارٹون ہٹادیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہندوستان کو منفی روشنی میں پیش کیا جارہا تھا۔
یہ چیز ان متعدد تبدیلیوں میں شامل ہے جنہیں این سی ای آر ٹی اپنے دستاویز میں منظر عام پر لایا ہے۔ اس دستاویز میں معقول نصابی کتب حالیہ تبدیلیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
حذف شدہ کارٹون میں 1990کے بعد کے سیاسی قائدین کو پیش کیا گیا تھا اور ان کی متعلقہ حکومتوں کی بقا کے بارے میں سوالات کئے گئے تھے جن کا بیان آٹھویں باب میں کیا گیا تھا۔ اس باب کا عنوان ہندوستانی سیاست میں مابعد آزادی ہونے والی تبدیلیاں دیا گیا تھا۔
روی شنکر کا بنایا ہوا یہ کارٹون سب سے پہلے انڈیا ٹوڈے میگزین میں شائع ہوا تھا جس میں وی پی سنگھ(1990)‘ چندر شیکھر (1990)‘ پی وی نرسمہا راؤ(1991)‘ ایچ ڈی دیوے گوڑا(1996)‘ آئی کے گجرال(1997) اور اے بی واجپائی (1998) کو دکھایا گیا تھا اور ان کی مخلوط حکومتوں کی بقا اور جمہوریت کے بارے میں متعدد سوالات پوچھے گئے تھے۔