ڈی جی پی انجنی کمار نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ٹیلی کانفرنس کے دوران انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم و بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ تال میل برقرار رکھیں اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے پرامن انصرام کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ڈی جی پی انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ رائے شماری کے مراکز پر سیکورٹی میں اضافہ کریں۔ انجنی کمار نے ہفتہ کے روز ریاست کے کمشنران پولیس اور ضلع ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پولیس عہدیداروں کو مراکز کے باہر چوکسی اختیار کرنے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور عہدیداروں کو سنٹر کے اندر بھی توجہ دینا چاہئے۔ آخری مرحلہ کے ووٹوں کی گنتی کے موقع پر مراکز کے باہر عوام میں جوش وجذبہ پیدا ہونے کے امکانات رہتے ہیں۔
اس موقع پر پولیس کو مزید چوکس اور محتاط رہنا ہوگا۔ مراکز رائے شماری کے قریب کسی کو بھی اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔پولیس پیکٹس کے ساتھ اضافی دستوں کو بھی تیار حالت میں رکھنا ہوگا۔
ٹیلی کانفرنس کے دوران انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اہم و بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ تال میل برقرار رکھیں اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے پرامن انصرام کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنا چاہئے۔ ریاست میں پولنگ کا مرحلہ پرامن طور پر گزر گیا۔ اب آخری دو یا ت ین دن بھی نظم وضبط کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو مزید چوکس رہنا چاہئے۔