سوشیل میڈیا

برہم نوجوان نے پولیس والے کی پٹائی کردی، وردی بھی پھاڑدی، ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار کی پٹائی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔

انبالہ: ہریانہ میں ایک برہم نوجوان نے ٹریفک پولیس اہلکار کی پٹائی کردی اور اس کی وردی پھاڑ دی۔ پولیس والے کا قصور اتنا تھا کہ اس نے نوجوان کو تیز رفتاری کے لئے روکا تھا۔ تیز رفتار کار چلانے کے نتیجہ میں امبالہ ضلع کے بلدیو نگر تھانہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔

اس نوجوان کی شناخت اگروال کالونی، بھٹنڈا کے لاویش بترا کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار کی پٹائی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے اور پھر اس کی پٹائی کردیتا ہے۔ اس دوران پولیس والے کی وردی بھی پھٹ جاتی ہے۔

پولیس اہلکار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ واقعہ 13 اکتوبر کو پیش آیا تھا اور ملزم کو پولیس نے اوور سپیڈ پر روکا تھا۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انبالہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جشن دیپ سنگھ رندھاوا نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

وائرل ویڈیو میں پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نوجوان لاویش کو اے ایس آئی اشوک کمار پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد میں یہ بھی دیکھا گیا کہ اے ایس آئی کی وردی پھٹی ہوئی ہے۔