مہاراشٹرا

این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قومی صدر اور مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اتوار کے روز ایک حیرت انگیز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔

پونے: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی قومی صدر اور مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اتوار کے روز ایک حیرت انگیز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت

ڈپٹی چیف منسٹر نے پمپری چنچواڑی میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی نے لوک سبھا انتخابات میں مہایوتی کے حلیفوں کے ساتھ مقابلہ کیا تھا۔ پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی حلیفوں کے ساتھ مقابلہ کرے گی لیکن ہم بلدی اور مقامی انتخابات میں تنہا مقابلہ کریں گے۔

پمپری۔چنچواڑ میں چند دن پہلے این سی پی کے 28 کارکنوں نے شردپوار کی زیر قیادت این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اجیت پوار نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ نہ صرف اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لیں بلکہ مقامی اور بلدی انتخابات میں این سی پی کی کامیابی کے لئے تیار ہوجائیں۔

2023 میں شردپوار کی زیرقیادت پارٹی سے اجیت پوار کی علحدگی کے بعد این سی پی پہلی مرتبہ مقامی اور بلدی انتخابات میں قسمت آزمائی کرے گی۔

ممبئی اور چند دیگر شہروں میں این سی پی زیادہ مضبوط نہیں ہے لیکن پونے اور پمپری چنچواڑ میں قابل لحاظ کیڈر رکھتی ہے۔ اس پارٹی کو مختلف اضلاع اور شہروں میں تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے بڑے چالینج کا سامنا ہے تاکہ وہ مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرسکے۔