حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ویڈیو: این ڈی اے حکومت وقف بورڈس کی خوداختیاری چھیننا چاہتی ہے: اسدالدین اویسی

میڈیا کی اِن اطلاعات کے درمیان کہ مرکز وقف بورڈس کے آزادانہ اختیارات چیھننے کے لئے ایک بل متعارف کرانا چاہتا ہے، اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اتوار کے روز الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت وقف بورڈس کی خوداختیاری چھین لینا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: میڈیا کی اِن اطلاعات کے درمیان کہ مرکز وقف بورڈس کے آزادانہ اختیارات چیھننے کے لئے ایک بل متعارف کرانا چاہتا ہے، اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اتوار کے روز الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت وقف بورڈس کی خوداختیاری چھین لینا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی شروع سے ہی وقف بورڈس اور وقف جائیدادوں کی مخالف رہی ہے اور اُس نے اپنے ہندو توا ایجنڈا کے مطابق وقف جائیدادوں اور وقف بورڈس کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیمات جن کے بارے میں میڈیا میں اطلاع دی گئی ہے۔

اِن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت وقف بورڈس کی خوداختیاری چھین لینا چاہتی ہے۔ وہ مداخلت کرنا چاہتی ہے کہ وقف جائیداد کا انصرام کس طرح کیا جائے۔ یہ چیز خود آزادیئ مذہب کے خلاف ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر وقف بورڈس کے نظام اور ساخت میں کوئی تبدیلی کی جائے تو انتظامیہ میں افراتفری پیدا ہوگی اور وقف بورڈ اپنی خود اختیاری سے محروم ہوجائے گا۔ مجوزہ ترمیمات سے پتا چلتا ہے کہ کسی معاملہ کا عدالت میں تصفیہ ہونے کے بجائے سرکاری عہدیدار متنازعہ جائیداد کا سروے کریں گے۔

اگر بی جے پی حکومت کی جانب سے سروے کیا جاتا ہے تو اِس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جائیداد کو وقف کی ملکیت قرار نہیں دیا جائے گا۔ اویسی نے الزام لگایا کہ ملک میں کئی درگاہیں اور مساجد ہیں جن کے بارے میں بی جے پی۔ آرایس ایس کا دعویٰ ہے کہ یہ درگاہیں اور مساجد نہیں ہیں بہرحال اگر میڈیا کی رپورٹس سچ ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں سے وقف بورڈس کی جائیدادیں چھیننا چاہتی ہے۔

بی جے پی کی حلیف جماعتوں کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ آیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی وقف جائیدادیں چھین لی جائیں۔ ایک ایسے وقت جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے، حکومت اس معاملہ کے بارے میں پارلیمنٹ کو اطلاع نہیں دے رہی ہے بلکہ میڈیا کو اطلاع دی جارہی ہے۔ یہ چیز پارلیمنٹ کی بالاتری کے خلاف ہے۔

a3w
a3w