شمالی بھارت

عتیق احمد کو سابرمتی جیل واپس بھیجنے کی تیاری

عدالت میں پیشی کے بعد اسے واپس سابرمتی جیل بھیجنے کا وارنٹ نینی سنٹرل جیل کو بھیجا گیا ہے۔

پریاگ راج: امیش پال اغوا معاملے میں منگل کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ سے عمر قید کی سزا ملنے کے بعد عتیق احمد کو پولیس سیکورٹی میں گجرات کی سابرمتی جیل واپس بھیجنے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد اسے واپس سابرمتی جیل بھیجنے کا وارنٹ نینی سنٹرل جیل کو بھیجا گیا ہے۔

ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کی خصوصی جج دنیش چندر شکل نے عتیق کو عمر قید اور ایک لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اسی معاملے میں ملزم ان کے بھائی اشرف کو بری کردیا ہے۔ سزا سنانے کے بعد تقریبا چار بجے عتیق اور اشرف کو واپس نینی جیل لے جایا گیا لیکن اسے جیل کے اندر نہیں لیا گیا ہے۔

نینی سنٹرل جیل کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ ششی کانت سنگھ نے بتایا کہ عتیق کو نینی نیل میں داخل کرنے کا ابھی کوئی آرڈر نہیں ملا ہے۔ اسے واپس سابرمتی جیل بھیجنے کے لئے نینی جیل میں سمن(وارنٹ) پہنچ چکا ہے۔ حالانکہ دونوں کو کب لے جایا جائے گا یہ ابھی صاف نہیں ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ وصول کے مطابق سزا سنائے جانے کے بعد عتیق کووہیں سے سابرمتی جیل لے جانا چاہے تھے۔ دوسری بات ہم اسے یہاں اس لئے بھی نہیں رکھ سکتے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہوتی ہے کیونکہ وہ سابرمتی جیل میں ہے۔