تلنگانہ

تلنگانہ کی آرٹی سی بسوں میں تقریباً 200 کروڑ خواتین نے مفت سفر کیا

واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے برسرِ اقتدار آتے ہی خواتین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی کسی بھی کونے سے خواتین مفت میں سفر کر سکتی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب تک تقریباً 200 کروڑ خواتین نے مفت بس سفر کی سہولت سے استفادہ کیا ہے۔ آر ٹی سی کے مطابق خواتین کے مفت سفر کی جملہ مالیت تقریباً 6700 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
بس میں مفت سفر کیلئے خواتین کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی: سجنار
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار


ریاستی حکومت، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں، اس اسکیم کے لیے فنڈز جاری کر رہی ہے تاکہ اس سہولت کا تسلسل برقرار رہے۔

اس کامیابی کے موقع پر ریاست بھر میں 97 آر ٹی سی ڈیپوز اور 341 بس اسٹیشنوں پر جشن منایا گیا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ان تقاریب کے اہتمام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔


واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے برسرِ اقتدار آتے ہی خواتین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کی کسی بھی کونے سے خواتین مفت میں سفر کر سکتی ہیں۔

بس میں سوار ہوتے وقت صرف آدھار کارڈ دکھانا کافی ہوتا ہے۔ یہ مفت بس سروس تقریباً 18 ماہ سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ریاست بھر کی خواتین اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔