تلنگانہ
ٹرینڈنگ

تلنگانہ میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کیلئے ضروری تیاریاں مکمل

محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اعلامیہ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اسے جاری کیا جائے گا تاکہ یکم جولائی سے ان فوجداری قوانین کو روبعمل لایا جاسکے۔

حیدرآباد: تلنگانہ نے تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرلئے ہیں۔ ان تین فوجداری قوانین بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگر ک سرکھشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، یکم جولائی سے نافذ ہوں گے۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ ب ات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ان تین قوانین کے ترجمہ کا عمل ایڈوانسڈ مرحلہ پرپہونچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اتراکھنڈ میں بہت جلد یکساں سیول کوڈ لاگوہوگا: چیف منسٹر
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

 توقع ہے کہ ترجمہ کا یہ عمل جولائی سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ اعلامیہ کا مسودہ تیار ہے اور ان تین فوجداری قوانین کو آسانی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کیلئے اندرون 2یوم اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے منصوبہ کے مطابق مختلف سطحوں پرن ئے قوانین کو نافذ کرنے پر نظر رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 مرکز نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی حتمی تاریخ یکم جولائی مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بھی نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کیلئے تیار ہے۔محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے پی  ٹی آئی کو بتایا کہ اعلامیہ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اسے جاری کیا جائے گا تاکہ یکم جولائی سے ان فوجداری قوانین کو روبعمل لایا جاسکے۔

 اس ضمن میں پولیس عہدیداروں کے لئے تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام آئی پی ایس عہدیداروں کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی میں نئے فوجداری قوانین سے جانکاری کیلئے ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا جس میں انہیں ان نئے قوانین کی روح کے بارے میں بتایا گیا۔

ہم تمام ترتیاریاں کررہے ہیں۔ پولیس اور ریاست کے کریمنل جسٹس سسٹم کے دیگر عہدیداروں کیلئے تربیتی کلاسس منعقد کرچکے ہیں۔ خصوصی ٹیمیں، عوام کو تربیت دے رہی ہیں اور ہر ایک کیلئے اسٹیڈی میٹریل تیار کیا جارہا ہے۔ قدیم اور نئے قوانین کے تقابل کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئے چند اپیس (اپلی کیشنس) تیار کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدیداروں کو ریفرنس میٹریلس شیئر کئے گئے ہیں۔  پراسیکیوٹرس کی ٹیم ایس او پیز اور رہنمایانہ خطوط تیار کئے ہیں۔ جنہیں تمام فیلڈ آفیسرس کو بھیج دئیے گئے تاکہ نئے فوجداری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

 گذشتہ سال11/ اگست کو لوک سبھا میں پہلے بھارتیہ نیائے سنتہابل کو متعارف کرایا گیا بعد میں بھارتیہ ناگر ک سرکھشا سنہتا اور بھارتیہ سکشیہ ادھینیم بلز کو پیش کیا گیا۔ ان تینوں بلز بالترتیب انڈین پیانل کوڈ1860 کو ڈآف کریمنل پروسیجر ایکٹ1898 اور انڈین ایوڈنس ایکٹ1872 کی جگہ لیں گے۔

 گزشتہ سال21 دسمبر کو ان تینوں بلز کو منظور کرلیا گیا اور صدر دروپدی مرمو نے 25 دسمبر کو ان بلز کی منظوری پر دستخط کردئیے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ان تینوں قوانین کے بارے میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جس کی رو سے یہ تین فوجداری قوانین یکم جولائی سے نافذ عمل ہوں گے۔

a3w
a3w