ایشیاء

حسینہ کی ہندوستان سے تحویل کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے:محفوظ الاسلام

بنگلہ دیش، معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو ہندوستان سے تحویل میں لینے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا تاکہ ان کی حکومت کے خلاف طلبہ کی زیرقیادت عوامی تحریک کے دوران بڑے پیمانہ پر ہلاکتوں کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جاسکے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش، معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو ہندوستان سے تحویل میں لینے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا تاکہ ان کی حکومت کے خلاف طلبہ کی زیرقیادت عوامی تحریک کے دوران بڑے پیمانہ پر ہلاکتوں کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ كیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی
ہند۔بنگلہ دیش تعلقات مساوات پر مبنی ہونا چاہئے:محمد یونس
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

بین الاقوامی جرائم ٹریبونل میں ملک کے نئے تقرر کردہ چیف پراسیکیوٹر نے آج یہ بات بتائی۔ حکومت کے خلاف غیرمعمولی مظاہروں کے بعد جو 5 اگست 2024 کو عروج پر پہنچ گئے تھے‘ شیخ حسینہ نے وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا اور ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔

بین الاقوامی جرائم ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کے حوالہ سے اخبار’ڈیلی اسٹار‘ نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو جولائی اور اگست میں طلبہ تحریک کے دوران بڑے قتل عام کے الزامات کا سامنا کرنے ہندوستان کے ساتھ حوالگی معاہدہ کے تحت واپس لانے کیلئے بنگلہ دیش ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے ڈھاکہ میں صحافت کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی جرائم ٹریبونل میں درخواست داخل کریں گے تاکہ تمام مفرور ملزمین بشمول شیخ حسینہ کو قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات کے سلسلہ میں گرفتاری وارنٹ جاری کئے جائیں۔

a3w
a3w