حیدرآباد

ملک اوردنیا کے عوامی مسائل سمجھنے اورنفرت کامحبت سے مقابلہ کرنے نئی طرز سیاست کی ضرورت:راہول گاندھی

اپنی کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سننے کی اشد ضرورت ہے۔قبل ازیں، بھارت سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں فوری اور منصفانہ ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا گیا۔'

حیدرآباد: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک نئی طرز سیاست کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے غصے، خوف اور نفرت کا محبت اور خلوص سے مقابلہ کر سکے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

وہ حیدرآباد میں جاری بھارت سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے دنیا بھر میں ایک عالمی ترقی پسند تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہو چکی ہے اور اب ایک نئی طرز سیاست تشکیل دینا ضروری ہے۔

اپنی کنیاکماری سے کشمیر تک پیدل یاترا کے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سننے کی اشد ضرورت ہے۔قبل ازیں، بھارت سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں فوری اور منصفانہ ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا گیا۔’

ماحولیاتی انصاف میں تیزی’ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں منتخب ماحولیاتی تبدیلی کے ماہرین نے حصہ لیا۔ قبل ازیں، کانگریس لیڈروں نے اپنے سینئر رہنما راہل گاندھی کا شمس آباد ایرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔