تلنگانہ

نئے فوجداری قوانین سے آگاہی کی ضرورت: نظام آباد میں پولیس کمشنر کا بیان

نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کو ان قوانین سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔

نظام آباد: نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کو ان قوانین سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قوانین یکم جولائی 2024ء سے نافذ ہوں گے، جن کے تحت حکومت کی مشنری کا غلط استعمال اور گمراہ کرنا بھی سنگین جرم شمار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حکومت تلنگانہ، نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لے رہی ہے
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

کمشنر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کو کسی کو سزا دینے یا سماجی مقاطعہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نظام آباد میں پہلی بار ہائی کورٹ کے ذریعہ کمیونٹی میڈیٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے، جو سماجی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

کمشنر کلمیشور نے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں بھی آگاہ کیا، خاص طور پر ان لوگوں کے بارے میں جو ضمانت حاصل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دھوکہ دہی کے مقدمات کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کوٹیشور راؤ نے نئے قوانین کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ 1046 پولیس عہدیداروں میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت مختلف جرائم کی سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ عوام کو سماجی انصاف کی فراہمی میں پولیس اور میڈیا کا کردار بھی اہم ہے۔

اس سمینار میں جدید فوجداری قوانین پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی گئی اور میڈیا کے نمائندوں کے شکوک و شبہات دور کیے گئے۔ اس موقع پر متعدد پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔