تلنگانہ

ورنگل میں NEET کونسلنگ گائیڈنس پروگرام، امیدواروں اور والدین کو داخلہ مراحل سے متعلق رہنمائی

پروگرام کے دوران NEET ایکسپرٹ عبدالرب عارف نے طلبہ کو کونسلنگ کے مکمل طریقۂ کار، میڈیکل کالج کے انتخاب، ضروری دستاویزات، داخلہ کے مراحل اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ورنگل: مائناریٹیز انٹلیکچول فورم (MIF) ورنگل کے زیرِ اہتمام اسلامیہ ڈگری کالج میں NEET کونسلنگ گائیڈنس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں NEET کے امیدواروں، طلبہ، طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران NEET ایکسپرٹ عبدالرب عارف نے طلبہ کو کونسلنگ کے مکمل طریقۂ کار، میڈیکل کالج کے انتخاب، ضروری دستاویزات، داخلہ کے مراحل اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں امیدواروں اور والدین نے کونسلنگ اور داخلوں سے متعلق مختلف سوالات اور شبہات پیش کیے، جن کے ماہر نے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کی۔

بعد ازاں MIF کے صدر ڈاکٹر انیس احمد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد NEET امیدواروں اور ان کے والدین کو کونسلنگ کے عمل سے متعلق درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ طلبہ بہتر انداز میں اپنے مستقبل کے لیے مناسب کالج اور کورس کا انتخاب کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ NEET کے بعد کونسلنگ کا مرحلہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے، اس لیے درست معلومات اور مناسب رہنمائی امیدواروں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پروگرام میں محمد کلیم، ایم اے نعیم، سلیم خسرو، میر کوکب علی، خیرالناصرین، مشوق ربانی اور سید اکبر کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ، طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔