NEET-PG 2024 فری کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
پروفیسر محمد شریف الدین ڈائرکٹر‘ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب NEET-PG امتحان۔ 2024 میں شرکت کے خواہمشند ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی یعنی مسلم‘ عیسائی‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ پارسٹی اور جین طبقات کے امیدواروں کے لئے حیدرآباد میں کسی معیاری خانگی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ دی جائے گی۔
حیدرآباد: پروفیسر محمد شریف الدین ڈائرکٹر‘ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب NEET-PG امتحان۔ 2024 میں شرکت کے خواہمشند ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی یعنی مسلم‘ عیسائی‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ پارسٹی اور جین طبقات کے امیدواروں کے لئے حیدرآباد میں کسی معیاری خانگی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ دی جائے گی۔
امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ میں محصولہ نشانات سے لیا جائے گا۔ اقلیتی امیدوار جنہوں نے ایم بی بی ایس انٹرن شپ کے ساتھ کامیاب کیا ہو‘ درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدواروں کے والدین کی جملہ سالانہ آمدنی 2.00 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو۔ خواتین کے لئے 33 فیصد اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے 3 فیصد تحفظات دیئے جائیں گے۔
NEET-PG امتحان 2024 میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ایم بی بی ایس انٹرن شپ سرٹیفکیٹس کے ساتھ درج ذیل مراکز پر 20 مئی 2023 تک داخل کرسکتے ہیں۔
مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج‘ حیدرآباد۔ فون 040-23210316۔باصلاحیت امیدواروں کے انتخاب کے لئے اسکریننگ ٹسٹ 25 مئی 2023 کو 11 تا ایک بجے دن معیاری کوچنگ سنٹر پر منعقد ہوگا۔