شمالی بھارت

نیٹ اسکام‘ گجرات میں 7مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے

گجرات میں 7مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے صبح شروع ہوئے۔ سی بی آئی نے جمعہ کے دن جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے ایک اسکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کے علاوہ ایک ہندی روزنامہ کے صحافی کو نیٹ پیپرلیک کے سلسلہ میں گرفتارکیاتھا۔

احمدآباد: نیٹ اسکام کے سلسلہ میں سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے ہفتہ کے دن گجرات بھر میں چھاپے مارے۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ 4اضلاع پنچ محل‘ کھیڑا‘ آنند اور احمدآباد میں دھاوے کئے گئے۔ اس نے کہا کہ ہم نے نیٹ یوجی پیپرلیک کیس کے سلسلہ میں گجرات میں تاحال 5ایف آئی آر درج کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
صدر نشین و سکریٹری ٹی ایس پی ایس سی،ای ڈی کے سامنے پیش

 گجرات میں پیپرلیک کا پہلا کیس گودھرا سے رپورٹ ہوا۔ پی ٹی آئی کے بموجب گجرات میں 7مقامات پر سی بی آئی کے دھاوے صبح شروع ہوئے۔ سی بی آئی نے جمعہ کے دن جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے ایک اسکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کے علاوہ ایک ہندی روزنامہ کے صحافی کو نیٹ پیپرلیک کے سلسلہ میں گرفتارکیاتھا۔

عہدیداروں کے بموجب پرنسپل اواسس اسکول احسان الحق کو 5مئی کو ہزاری باغ میں این ٹی اے کے میڈیکل انٹرنس ٹسٹ سنٹر کا سٹی کوآرڈنیٹر بنایاگیاتھا۔ وائس پرنسپل امتیازعالم کو این ٹی اے مبصر اور سنٹر کوآرڈینیٹر برائے اواسس اسکول کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

صحافی جمال الدین انصاری کو پرنسپل اور وائس پرنسپل کی مبینہ مدد پر گرفتارکیاگیا۔ سی بی آئی نیٹ پیپر لیک کیس کے سلسلہ میں 6 ایف آئی آردرج کرچکی ہے۔ اس نے بہار اورگجرات سے فی کس ایک کیس اور راجستھان سے تین کیسس کی تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لے لی ہیں۔

’ ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس‘ آیوش اور دیگر کورسس میں داخلے کیلئے این ٹی اے کی جانب سے نیٹ یوجی امتحان منعقد کیاجاتا ہے۔ میڈیکل کورسس سرکاری اور خانگی کالجس میں دستیاب ہیں۔ جاریہ سال نیٹ یوجی امتحان 571 شہروں کے 4750 مراکز میں منعقد ہوا تھا۔ 23لاکھ امیدواروں نے ٹسٹ لکھا تھا۔

a3w
a3w