تعلیم و روزگار

صدر نشین و سکریٹری ٹی ایس پی ایس سی،ای ڈی کے سامنے پیش

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پیپر لیک معاملہ میں ایک اہم پیشرفت میں کمیشن کے صدر نشین جناردھن ریڈی اور سکریٹری انیتا رامچندرن پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پیپر لیک معاملہ میں ایک اہم پیشرفت میں کمیشن کے صدر نشین جناردھن ریڈی اور سکریٹری انیتا رامچندرن پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی

یہاں ای ڈی کے علاقائی دفتر میں عہدیداروں نے ان دونوں سے سوالات کئے۔ ای ڈی عہدیدار‘ مالی لین دین پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

ایجنسی‘ پیپر لیک معاملہ کے اہم پہلوؤں کی معلومات اکھٹا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ای ڈی حکام نے دونوں عہدیداروں کے بیانات کو ریکارڈ کیا ہے۔

ای ڈی نے گزشتہ ماہ پیپر لیک کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کاآغاز کیا تھا۔

پیپر لیک کیس کے تناظر میں غیر قانونی مالیاتی لین دین کے الزام کی تحقیقات کے سلسلہ میں ای ڈی نے قبل ازیں کمیشن کے سکشن آفیسر شنکر لکشمی کو سمن جاری کیاتھا۔

ای ڈی نے اس کیس کے اہم ملزمین پروین کمار اور راج شیکھر ریڈی سے چنچل گوڑہ جیل میں پوچھ گچھ کی تھی۔