مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو ایران کے حملے کا جواب نہ دیں :بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملے کا جواب نہ دیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملے کا جواب نہ دیں۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے فون پراس وقت بات کی جب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا۔

اس کے علاوہ دوامریکی عہدیداروں نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ سینیرامریکی عہدیداروں میں ممکنہ اثرات کے بارے میں سوچے بغیر ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

العربیہ کے مطابق 3 ذرائع نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ بائیڈن نے نجی گفتگو میں اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ نیتن یاہو امریکہ کو ایک وسیع تر تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے حملے کا جواب اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے اتوار کو صبح کے وقت اعلان کیا کہ ایران نے اسرائیل کی جانب زمین سےزمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیل نے اسرائیلی سرحدوں سے باہر روک دیا ہے۔

ہاگاری نے اتوار کو علی الصبح ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسرائیل کی سرحدوں کے باہر 10 سے زیادہ کروز میزائلوں کو روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں ڈرونز کو بھی اسرائیل کی سرحدوں کے باہرتباہ کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایرانی میزائل گرنے سے ایک اسرائیلی لڑکی زخمی ہوئی اسرائیلی فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچایا۔جب کہ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "تصادم ختم نہیں ہوا ہے اور اسرائیلی افواج اب بھی خطرات کا مقابلہ کر رہی ہیں”۔