دہلی

مرکزی ملازمین کے لئے نیا اور آسان پنشن فام جاری

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعہ کے دن مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے نیا آسان پنشن درخواست فارم جاری کیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعہ کے دن مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے نیا آسان پنشن درخواست فارم جاری کیا۔

9مختلف فارمس کو ایک فارم (6A) میں ضم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اسے جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں اور وظیفہ یابوں کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنا چاہتی ہے۔

یہ فارم دسمبر 2024 اور اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تمام مرکزی ملازمین کے لئے پورٹلس پر دستیاب ہے۔

a3w
a3w