نیا ہندوستان: مسلمانوں کا سڑک پر نماز اداکرنا گوارہ نہیں، ٹرینوں میں فحش حرکتوں پر کوئی کاروائی نہیں؟
کیا اب ہندوستان میں مسلمانوں کو عبادت کرنے کی آزادی نہیں ہے ؟ کیا مسلمانوں کیلئے دائرہ تنگ کیاجارہا ہے۔ یہ سازشیں صرف مسلمانوں کے خلاف ہی کیوں رچی جارہی ہیں۔

دہلی: دہلی میٹرو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہولی کے موقع پر 2 لڑکیاں مسافروں سے بھری میٹرو میں ایک بے ہودہ ڈانس کررہی ہیں۔ پاس میں بیٹھے کچھ مسافرین لڑکیوں کے اس عمل سے بے چین دکھائی دے رہے ہیں اور کچھ ان لڑکیوں کی ویڈیو بنارہے ہیں۔
جوان لڑکیوں کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین بے حد پسند کررہے ہیں تو کچھ صارفین اس ویڈیو سے کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی می دہلی کے اندرا لوک علاقہ میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جہاں سڑک پر جمعہ کی نماز اداکررہے مصلیوں پر پولیس کانسٹبل لاتے اور مُکے مارتا ہے اور لب سڑک حیوانیت کا مظاہرہ کرتاہے۔
کیا اب ہندوستان میں مسلمانوں کو عبادت کرنے کی آزادی نہیں ہے ؟ کیا مسلمانوں کیلئے دائرہ تنگ کیاجارہا ہے۔ یہ سازشیں صرف مسلمانوں کے خلاف ہی کیوں رچی جارہی ہیں۔
دوسرے مذاہب کے عوام کو تو مکمل آزادی دی جارہی ہے جیسا کہ دیکھا جاتا ہے کہ گنیش تہوار ہو ، رام نومی کا جلوس ہو، سنکرانتی ہو، ہولی کا تہوار وغیرہ انہیں تو مکمل آزادی دی جارہی ہے۔
ان مذہبی تقاریب میں چند شرپسند غنڈہ عناصر تو مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دیتے ہیں اورگندی زبان سے غیر غلط باتیں کرتے ہیں۔ اب حال یہ ہوگیا ہے کہ اسلام کے خلاف کھلے عام گستاخیاں کی جارہی ہیں اور پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اب ہندوستان میں پولیس کارروائی گرفتاریاں صرف مسلمانوں کی ہورہی ہیں جیسا کہ حال ہی میں مفتی سلمان ازہری کو معمولی بات پر گرفتار کرلیاگیا ہے اور ابھی تک اُن کی رہائی نہیں ہوئی۔ دوسری طرف گستاخ افراد کھلے عام گھوم پھررہے ہیں۔ ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔