دہلی

میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت

سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آر سی کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی نے فہرست کا جائزہ لیا اور نظر ثانی شدہ فہرست کے مطابق دہلی میٹرو میں ایرپورٹ اکسپریس لائن کی گنجائش کے مطابق فی شخص الکوہل کی دو مہربند برتلیں لیجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئی دہلی: نظر ثانی شدہ قواعد کے مطابق دہلی میٹرو کے اندر فی شخص الکوہل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت دی گئی ہے عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
شراب نوشی کی عمر 21 سال سے گھٹاکر 18 سال کرنے کی تجویز

انھو ں نے کہا کہ تاہم میٹرو کے احاطے کے اندر الکوہل استعمال کرنا ہنوز سخت ممنوع ہے۔ ڈی ایم آر سی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حال تک دہلی میٹرو میں الکوہل لیجانے پر پابندی تھی سوائے ایرپورٹ اکسپریس لائن۔

تاہم سی آئی ایس ایف اور ڈی ایم آر سی کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی نے فہرست کا جائزہ لیا اور نظر ثانی شدہ فہرست کے مطابق دہلی میٹرو میں ایرپورٹ اکسپریس لائن کی گنجائش کے مطابق فی شخص الکوہل کی دو مہربند برتلیں لیجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈی ایم آر سی نے کہا کہ میٹرو کے مسافرین سے سفر میں مناسب ڈیکوریم برقرار رکھنے گذارش کی گئی ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ اگر کوئی مسافر حالت نشہ میں ناشائستہ رویہ اپناتے ہوئے پایا جائے تو اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔