بھارت

نئی ماروتی سوزوکی سوئفٹ کل لانچ کی جائے گی، جانئے کیا نیا ہے اس ماڈل میں؟

ماروتی سوزوکیMaruti Suzuki  کل 9 مئی 2024 کو ہندوستانی مارکیٹ میں چوتھی جنریشن کی سوئفٹ لانچ کرے گی جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔  

نئی دہلی: ماروتی سوزوکی Maruti Suzuki کل 9 مئی 2024 کو ہندوستانی مارکیٹ میں چوتھی جنریشن کی سوئفٹ لانچ کرے گی جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔  

اس ہیچ بیک کو اپنے ڈیزائن اور فیچرز کی صورت میں بڑی اپ ڈیٹس حاصل ہوئی ہیں جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔  اس ماڈل کی بکنگ پہلے سے ہی 11 ہزار روپے روپے کی ٹوکن رقم کے ساتھ شروع ہوچکی ہے۔

نئی نسل کی Maruti Swift پانچ مختلف قسموں میں پیش کی جائے گی جن میں  LXi، VXi، VXi (O)، ZXi، اور ZXi+ ماڈلس شامل ہیں۔

جہاں تک بیرونی کلر اسکیموں کا تعلق ہے، صارفین کو مونوٹون اور ڈوئل ٹون آپشنز کے ساتھ 9 مختلف پینٹس میں سے اپنی نئی گاڑی کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔

خصوصیات کے لحاظ سے نئی سوئفٹ کو کافی نئی ٹیکنک اور آلات ملیں گے جن میں وائرلیس اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی کے ساتھ ایک نیا نو انچ اسمارٹ پلے پرو+ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، آرکیمی ساؤنڈ سسٹم، ٹائپ-سی چارجنگ پورٹ، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، وائرلیس چارجر اور پیچھے AC وینٹ شامل ہے۔

مزید برآں نئی سوئفٹ اپنی پوری رینج میں معیاری طور پر چھ ایئر بیگز سے لیس ہوگی۔

میکانکی طور پر اپ ڈیٹ شدہ ہیچ بیک میں ایک نیا اور بہتر 1.2-لیٹر Z سیریز NA پیٹرول انجن لگایا گیا ہے جو پانچ اسپیڈ مینوئل اور ایک آٹومیٹک گیئر باکس سے جڑا ہوا ہے۔