حیدرآباد

عوام کو صحتمند رکھنے نئے اقدامات کیے جائیں گے: جی کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ نئی نسل کے بچے صحت مند ہوں گے تو ہی ملک صحت مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تغذیہ کی کمی کے باعث مائیں اور بچے بیمار نہ ہوں۔

حیدرآباد:مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کے عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے حیدرآباد کے مشیرآباد میں ویل بے بی شو میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت کے لیے بیشتر پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ماؤں اور بچوں کو کٹس دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آنے والے دنوں میں تمام علاقوں میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے بچے صحت مند ہوں گے تو ہی ملک صحت مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تغذیہ کی کمی کے باعث مائیں اور بچے بیمار نہ ہوں۔

 یہ کہتے ہوئے کہ مرکزی حکومت خواتین کی بہبود کے لیے کئی پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غریب خواتین کے لیے مفت ایل پی جی گیس سلنڈر، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مفت علاج اور مفت بیت الخلاء کی تعمیر جیسے پروگراموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔