500 کے نوٹوں کی گڈی میں نیا اسکام ۔ کاؤنٹنگ میں سیدھا ہزار کا نقصان۔ ویڈیو وائرل
آج کے ڈیجیٹل دور میں اگرچہ یو پی آئی اور آن لائن لین دین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، لیکن نقد رقم کی لین دین اب بھی عام ہے، خاص طور پر جب معاملہ بڑی رقم کا ہو۔ ایسے میں لوگ نوٹوں کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں لیکن اگر 500 روپے کی گڈی میں ہی کوئی چالاکی کر جائے تو کیا ہوگا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
نئی دہلی: آج کے ڈیجیٹل دور میں اگرچہ یو پی آئی اور آن لائن لین دین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، لیکن نقد رقم کی لین دین اب بھی عام ہے، خاص طور پر جب معاملہ بڑی رقم کا ہو۔ ایسے میں لوگ نوٹوں کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں لیکن اگر 500 روپے کی گڈی میں ہی کوئی چالاکی کر جائے تو کیا ہوگا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک نیا اسکام سامنے لاتا ہے جس میں 500 روپے کے نوٹوں کی گڈی اس طرح تیار کی جاتی ہے کہ گننے والے کو سیدھا 1000 روپے کا نقصان ہو جائے۔ ویڈیو میں ایک شخص 500 روپے کے نوٹوں کی گڈی ہاتھ میں لے کر بتاتا ہے کہ یہ 50 ہزار روپے کی گڈی ہے، یعنی 100 نوٹ۔ لیکن جیسے ہی وہ گننا شروع کرتا ہے، اسے گنتی میں گڑبڑ محسوس ہوتی ہے۔ نوٹ پلٹ کر دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ دو نوٹوں کو انتہائی چالاکی سے اس طرح موڑ دیا گیا ہے کہ وہ گننے میں چار نوٹ نظر آئیں۔ نتیجہ یہ کہ گننے والا ایک ہزار روپے کم لے گا۔
मार्केट में नए तरीके का Scam आ गया है..!!
— Lokmanchtoday (@lokmanchtoday) August 14, 2025
अब आगे से बंडल में नोट गिन रहे हों तो ध्यान से वरना आपके साथ भी ये धोखा हो सकता है। pic.twitter.com/9qmAZaiqhl
یہ اسکام کسی بینک سے نہیں بلکہ کسی پرائیویٹ شخص کے ذریعہ بھی کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے گڈی بینک سے نہیں لی تو ضرور چیک کریں۔ اس ویڈیو کو ایک صارف @lokmanchtoday نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا اور لکھا: "نیا اسکام… براہ کرم محتاط رہیں”۔
کمنٹ سیکشن میں صارفین نے مختلف ردعمل دیے۔ ایک نے کہا: "اتنا دماغ کہاں سے آتا ہے؟”، ایک اور نے لکھا: "یہ پرانا اسکام ہے، ہمیشہ دوسری طرف سے بھی نوٹ گننا چاہئے”۔ ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا: "میں ہمیشہ گاندھی جی کی تصویر دیکھ کر نوٹ گنتا ہوں، اگر کسی نوٹ پر تصویر غائب ہو یا گڑبڑ لگے تو فوراً پہچان لیں”۔
اس ویڈیو کا سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ نقدی کو آنکھ بند کر کے قبول نہ کریں، جلدبازی میں نوٹ نہ گنیں اور ہمیشہ دونوں طرف سے گنتی کریں تاکہ اس قسم کے اسکام سے بچ سکیں۔