مشرق وسطیٰ

اسرائیل کیلئے جاسوسی: ایران میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ایرانی حکام نے اتوارکے دن4افراد کوجواسرائیل کی انٹلی جنس ایجنسی موساد کیلئے کام کرنے کے ملزم تھے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ سرکاری نیوزایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ دیگر3 کو طویل قید ہوئی۔

Site Icon

تہران۔: ایرانی حکام نے اتوارکے دن4افراد کوجواسرائیل کی انٹلی جنس ایجنسی موساد کیلئے کام کرنے کے ملزم تھے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ سرکاری نیوزایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ دیگر3 کو طویل قید ہوئی۔

ارنا کے بموجب ملک کے طاقتورپاسداران انقلاب نے اعلان کیاکہ اسرائیلی ایجنسی سے جڑے لوگوں کے نٹ ورک کو گرفتارکیاگیا۔ اس نے کہاکہ ان لوگوں کامجرمانہ ریکارڈ ہے اورانہوں نے ملک کی سیکیوریٹی کودرہم برہم کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیل اور ایران علاقائی کٹر دشمن ہیں اورایران وقفہ وقفہ سے اعلان کرتا رہتا ہے کہ اس نے بیرونی ممالک بشمول امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والوں کوپکڑا ہے۔ ایران‘ اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوروہ خطہ میں مخالف اسرائیل مسلم گروپس جیسے حزب اللہ اور حماس کی تائید کرتاہے۔

ارنا نے موت کے گھاٹ اتارے گئے قیدیوں کے نام حسین اردخان زادہ‘ شاہین ایمانی محمود آبادی‘میلاد اشرفی اورمنوچہر شاہ بندی بتائے ہیں۔ گروپ کے دیگر3ارکان کو5تا10 سال جیل کی سزاہوئی۔ ایران اوراسرائیل عرصہ سے ایک دوسرے کی جاسوسی کاالزام عائد کرتے رہے ہیں۔

اسرائیل‘ایران کو سب سے بڑاخطرہ مانتا ہے۔ اس نے باربار دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کونیوکلیر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے فوجی کاروائی کرے گا۔ ایران ایسے ہتھیارحاصل کرنے کی تردید کرتاہے۔ اس نے اسرائیلی جارحیت کا کرارا جواب دینے کا عہد کیاہے۔