مشرق وسطیٰ

جنگ ختم ہونے پر غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے 36 ویں ڈویژن واپس بلا لی۔ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویژنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویژن انکلیو میں رہیں گے۔

تل ابیب:اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 40 افراد شہید
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے 36 ویں ڈویژن واپس بلا لی۔ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویژنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویژن انکلیو میں رہیں گے۔

36 ویں ڈویژن آرام اور تربیت کے لیے اسرائیل واپس آئے گی اس سے پہلے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

اس ڈویژن نے شمالی غزہ میں کام کیا ہے جو اسرائیل کی شدید ترین بمباری کا منظر ہے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ڈویژن میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا جشن مناتے ہوئے فوٹیج شیئر کیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کے اہم اتحادی امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ جنگ کو کم شدّت کی لڑائی میں بدل دے۔

a3w
a3w