دہلی

نیوز کلک کے بانی پربیر پرکائستھ 7 دن کی پولیس تحویل میں

دہلی پولیس نے کل کی تلاشی مہم کے تعلق سے کہا کہ 37 مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ 9 خاتون صحافیوں سے ان کے مکان میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ ڈیجیٹل آلات اور کاغذات ضبط کئے گئے۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے دن نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر پربیر پرکائستھ اور ایچ آر ہیڈ امیت چکرورتی کو 7 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ دہلی پولیس اسپیشل سل نے انہیں منگل کے دن یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: للت جھا، 7 دن کی پولیس تحویل میں
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ

 دونوں کو کل رات ہی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے کل کی تلاشی مہم کے تعلق سے کہا کہ 37 مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ 9 خاتون صحافیوں سے ان کے مکان میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ ڈیجیٹل آلات اور کاغذات ضبط کئے گئے۔ کارروائی ہنوز جاری ہے۔

 اسپیشل سل نے دہلی۔ این سی آر میں کل کئی مقامات پر تلاشی لی تھی۔ وہ نیوز کلک کے دفتر اور اس سے جڑے صحافیوں کی رہائش گاہوں پر پہنچی تھی۔ اس نے نئی دہلی میں نیوز کلک کا دفتر بھی مہربند کردیا۔ اسپیشل سل نے یو اے پی اے اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت نیوز کلک کے خلاف 17  اگست کو ایف آئی آر درج کی تھی۔

a3w
a3w