حیدرآباد

بی جے پی سے راجہ سنگھ کی معطلی برخاست کئے جانے کی اطلاع

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گوشہ  محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی مستقبل قریب میں منسوخ کر دے جانے کا  امکان ہے۔ 

 حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گوشہ  محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی مستقبل قریب میں منسوخ کر دے جانے کا  امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
عثمانیہ ہاسپٹل کی جدید عمارت گوشہ محل کی 32ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا حکم
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

متنازعہ ایم ایل اے راجہ سنگھ کو گزشتہ سال اگست میں پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیانات پر گرفتاری کے بعد پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

راجہ سنگھ نے یہ بیانات مزاحیہ فنکار منور فاروقی کو اگست 2022 میں شہر میں ایک پروگرام منعقد کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے اجازت دئے جانے کے جواب میں کئے تھے۔

اس کے بعد، راجہ سنگھ کو پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی روک تھام (پی ڈی  ایکٹ) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اور دفعہ 153A، 295 اور تعزیرات ہند کی 505  کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔

بی جے پی لیڈروں کا ایک دھڑا پارٹی قیادت پر زور دے رہا ہے کہ وہ ان کی معطلی کو ہٹائے اور انہیں ایک بار پھر گوشہ  محل اسمبلی حلقہ سے امیدوار کے طور پر نامزد کرے۔