جرائم و حادثاتحیدرآباد

زو میں ہاتھی نے انیمل کیپر کو کچل دیا، شہباز جاں بحق

شہر کے نہروزوپارک میں ہاتھی نے انیمل کیپر (جانورکی دیکھ بھال کرنے والے) کو کچل دیا جس کے نیتجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

حیدرآباد: شہر کے نہروزوپارک میں ہاتھی نے انیمل کیپر (جانورکی دیکھ بھال کرنے والے) کو کچل دیا جس کے نیتجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
تقریباً 30 ہزار افراد زو پہونچے

ذرائع کے بموجب کالاپتھر کے رہنے والے 23 سالہ محمد شہباز زو میں جنگلی جانور کے باڑے میں چارہ ڈالنے گئے تھے جہاں ہاتھی نے انہیں کچل دیا۔

انہیں نازک حالت میں ڈی آر ڈی او اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ انہیں مردہ قرار دیا۔ بہادر پورہ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق شہر کے نہرو زوالوجیکل پارک میں ہفتہ کے روز جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 23 سالہ محمد شہباز کو ہاتھی نے روند دیا۔ یہاں دستیاب اطلاعات کے مطابق شہباز معمول کی ڈیوٹی کے حصہ کے طور پر ہاتھی کے انکلوژر (باڑے) کی صفائی کیلئے اندر پہونچے لیکن ہاتھی نے انہیں روند دیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ایک گھنٹہ کے بعد وہ ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔ ہاتھی کے حملہ کا واقعہ ہفتہ کے دن 3 بجے سہ پہر پیش آیا۔

اس وقت شہباز‘انکلوژر میں تنہا تھے جبکہ مابقی ملازمین زو کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ زو کیوریٹر پرشانت باجی راؤ پاٹل نے شہباز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔