حیدرآباد

تلنگانہ میں اگلی بی جے پی کی حکومت ہوگی: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نئے بس اسٹینڈ میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کی اور بس اسٹینڈ کے احاطہ میں جھاڑو لگا کر سڑکوں کو صاف کیا۔انہوں نے سرسلہ روڈ اور پوٹی سری راملو کے مجسمہ سے لے کر جے پی این کے مجسمہ تک کئی تاجروں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آنے والی حکومت بی جے پی کی ہوگی جس کیلئے ہر کارکن کو محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے منگل شام کاماریڈی ٹاون میں سوچھ بھارت اور بی جے پی کی رکنیت سازی کے رجسٹریشن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

 انہوں نے نئے بس اسٹینڈ میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کی اور بس اسٹینڈ کے احاطہ میں جھاڑو لگا کر سڑکوں کو صاف کیا۔انہوں نے سرسلہ روڈ اور پوٹی سری راملو کے مجسمہ سے لے کر جے پی این کے مجسمہ تک کئی تاجروں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔

 بعد ازاں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہدف ملک بھر میں 20 کروڑ افراد کو رکن بنانا ہے اور اب تک 7 کروڑ افراد نے زعفرانی جماعت کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست بھی رکنیت سازی میں آگے رہنا چاہیے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے اور عالمی سطح پر نمبر ون بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے سوچھ بھارت پروگرام منعقد کر کے اطراف کے علاقوں کو صاف رکھنے سے ہر کوئی صحت مند رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 10 حلقوں کا انچارج بنایا گیا ہے اور وہ ان کا دورہ کریں گے۔

a3w
a3w